33 دن تک ناریل کھا کر زندہ رہنے والے کیوبن شہری


میامی: جزیرے پر 33 دن ناریل کھا کر زندہ رہنے والے 3 کیوبن شہریوں کو امریکی کوسٹر گارڈز نے بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق فلوریڈا کے جنوب میں واقع ایک ویران جزیرے پر 3 کیوبن باشندوں نے 33 دن گزارے اور اس دوران انہوں نے ناریل اور چوہے کھا کر گزارا کیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کا عملہ معمول کے فضائی گشت پر تھا کہ انہیں بہامان جزیرے پر کیوبن باشندے مدد حاصل کرنے کے لیے جھنڈا لہراتے نظر آئے۔ جنہیں وہاں سے نکال کر امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کا اپنی ہی ایئر فورس کو ٹیکہ

کیوبن باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی تھی جس کے بعد وہ تیر کر اس جزیرے تک پہنچے۔ کیوبن شہریوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ملنے والے کیوبن باشندوں کو کوئی بیماری یا چوٹ نہیں لگی ہوئی اور وہ خیریت سے ہیں ان کا اسپتال سے چیک بھی کروایا گیا۔ کیوبن شہریوں کو تمام قانونی معاملات تک رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر امریکہ نہیں آئے تھے اس لیے یہ رہائی کا حق رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں