نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


گرمیاں آنے سے قبل ہی عوام کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگنے شروع ہوگئے،حکومت نے تین روز میں مسلسل تیسری بار بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں۔وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا جس سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس مزید 2 فیصد مہنگی

اس سے قبل گیارہ فروری کو سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عوام کی جیب پر چوراسی ارب روپے اضافی بوجھ پڑا تھا،

دس فروری کو ماہانہ فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے ترپن پیسے اضافہ کیا تھا،

تین روز میں مسلسل اضافہ سے عوام کی جیپ پر مجموعی تین سو پچاس ارب روپے بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن صارفین کے لیے گیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔ قیمت میں اضافہ مالی سال 2020-21 کیلئے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ طلب کیا تھا، ایس این جی پی ایل کی قیمت 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔


متعلقہ خبریں