پاکستان ریلوے 14 فروری سے سفاری ٹرین کا آغاز کرے گا


پاکستان ریلوے 14 فروری سے  اسٹیم انجن سفاری ٹرین کا آغاز کرے گا۔

پاکستان ریلوے کے مطابق  سفاری ٹرین راولپنڈی سے گولڑہ ٹیکسلا ،حسن ابدال سے ہوتی ہوئی اٹک خورد پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،ٹرینوں کی آمد ورفت معطل
سفاری ٹرین 14فروری کو صبح ساڑھے نو بجے راولپنڈی سےچلے گی اور 12 بجکر 45 منٹ پر اٹک خورد پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق سفاری ٹرین کے اسٹیشنوں پر ریلوے راولپنڈی کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں