گردشی قرضہ 2 ہزار 306 ارب روپے تک پہنچ گیا

rupee

مالی سال 22-2021 وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف


اسلام آباد: وزارت خزانہ کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا ہے کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ دو ہزار تین سو چھ ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گردشی قرضوں کا اسٹاک 1 ہزار 6 ارب روپے اور قرضوں کا بہاؤ 13 سو ارب ہے۔۔۔قرض اسٹاک بینکوں سے لیا گیا قرضہ ہے اور بہاؤ میں لائن لاسز اور آئی پی پیز ادائیگی ہے۔

مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس: پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اجلاس کو بتایا گیا جہ 400 ارب روپے کی اسلامی فنانسنگ کی گئی جو قرضوں کے اسٹاک کو کم کرنے کیلئے ہے۔

رواں مالی سال 72 ارب روپے کی بینکوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ حکومت آئی پی پیز کو نومبر 2021 تک پانچ سو ارب روپے کی ادائیگی کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب اور نادار لوگوں کو 140 ارب کی رواں مالی سال سبسڈی دی ہے۔ کمیٹی نے گردشی قرضے کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا۔

کمیٹی نے گردشی قرضہ منیجمنٹ پلان  بی طلب کرلیا۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ایک ہفتے میں اگلا اجلاس طلب کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں