اسلام آباد: شہریوں کو تیندوں سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: وائلڈ لائف بورڈ کا شہریوں کو تیندوں سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوں سے محتاط رہنے اور ٹریل 4 اور 6 پر شام کے وقت نہ جانے کی ہدایت کردی ہے۔

یئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رعنا سعید خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ٹریلز کے اطراف میں 2 افراد کو دیکھا گیا۔ یہ افراد مادہ تیندوے کے حملے سے بمشکل بچ سکے۔

چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد ٹریل 4 اور 6 پر جانے والے افراد کی نشاندہی کریں۔ شام کے وقت مارگلہ نیشنل پارک میں جنگلی حیات گھومتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ یگا۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کردی تھی۔ شہزادی نامی مادہ تیندوہ کو ٹریل 4 اور 6 کے درمیان 5 دنوں میں تین بار دیکھا گیا تھا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق 28 جنوری کو شہزادی نامی تیندوے کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر دیکھا گیا۔ 29 جنوری کو شہزادی نامی تیندوے کو رات 8 بجکر 27 منٹ پر دیکھا گیا تھا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق 31 جنوری کو صبح 5 بجکر 37 منٹ پر بھی تیندوے کو دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوے کی موجودگی نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

تیندوے کی تصویر سامنے آنے پر اسلام آباد کے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں سے اندھیرے میں مارگلہ ہلز کے ٹریلز پر چہل قدمی نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

قبل ازیں لاک ڈاؤن کے دوران ایک اور نایاب نسل کے تیندوے کی تصویر سامنے آگئی تھی جسے 5 مئی کی صبح 5 بجے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل فائیو پر دیکھا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کیمرے پر نظر آیا۔ خطرناک نسل کا تیندوا ٹریل فائیو پارکنگ سے صرف 500 میٹر دور تک آ پہنچا تھا۔

تیندوے کی تصویر محکمہ وائلڈ لائف کے بجائے ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: چترال: پہاڑی بلی کی مارخور شکار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

قبل ازیں سیاحتی مرکز گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی اور مکمل لاک ڈاون کے بعد جنگل کے تیندوے سڑکوں اور آبادیوں میں نکل آئے تھے۔

نتھیا گلی کے قریب ایک شہری دیر تک ایک تیندوے کی ویڈیو عکس بندی کرتا رہا اور تیندوا لب سڑک سیفٹی بلاک پردیر تک اٹھکیلیاں کرتا رہا۔

شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں تیندوے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور عوام نے اس پر اپنی مختلف آرا شیئر کی تھی۔

گلیات میں پائے جانے والے تیندوے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے قریبی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں کے پالتو مویشیوں کو نشانہ بنانے ہیں جبکہ گلیات میں یہ خونخوار تیندوے کئی انسانی جانوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں