سینیٹ انتخابات: پی پی نے اپنے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرلیا


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ (ایوان بالا) کے انتخابات 2021 کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی جانب سے سندھ جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر اور سلیم مانڈوی والا امیدوار ہوں گے۔ سندھ سے شیری رحمان اور شہادت اعوان کو سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور کریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات: پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں پر پلوشہ خان اور خیرالنسا مغل امیدوارہوں گی۔ رخسانہ شاہ کو خواتین کی نشست پر کورنگ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر عظیم الحق منہاس کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے فرحت اللہ بابر کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کی تجویز ہے۔

سینیٹ انتخابات: بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں ناموں پر غور

ہم نیوز نے بلاول ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔


متعلقہ خبریں