وزیراعظم نے لاہور میں ’’اسموگ‘‘ کو خاموش قاتل قرار دے دیا


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے  لاہور میں ’’اسموگ‘‘ کو خاموش قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتیں صرف پانچ سال کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ چین نے اس لیے اتنی ترقی کی کہ وہاں طویل مدتی منصوبہ بندی ہوئی۔ چین نے تمام شہروں کوگرین سٹی ڈکلیئرکردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا اسموگ خاموش قاتل ہے۔ متاثرہ افراد کی زندگی 8 سے 11 سال کم ہوجاتی ہے۔ بدقسمتی سے لاہور سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ 13 سال میں لاہور کا فاریسٹ کور 17 فیصد کم ہوا ہے۔ گزشتہ ادوارمیں لاہور کا 70 فیصد گرین بیلٹ ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اگر جنگلات نہ اگائے گئے تو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا، وزیراعظم

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔ عوام سے درخواست ہے جہاں گرین ایریا ملے وہاں پودا لگائیں۔ اربن فاریسٹ کی 50 سائٹس گوگل کےذریعےدکھائی جائیں۔ اربن فارسٹ کی 50 سائٹس بارے میں لوگوں کوبتایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کےتمام جنگلات ختم ہونے سے موسم پر منفی اثر پڑا۔ آج سے 10 ارب درخت لگانے کا آغاز کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسموگ پرریسرچ کی جاچکی ہے۔  فضائی آلودگی بزرگوں اور بچوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ لاہور میں اربن فاریسٹ کیلئے 50 سائٹس کا انتخاب اچھا اقدام ہے۔ میاوا کی اربن فاریسٹ زبردست اقدام ہے۔ لاہور کے لوگ چاہتے ہیں شہر میں ہریالی ہو۔

وزیراعظم عمران کان نے کہا کہ ہم زیتون کے جنگلات اگانے جا رہے ہیں۔ چند سال میں پاکستان زیتون درآمد کے بجائے برآمد کرے گا۔


متعلقہ خبریں