قومی کرکٹ ٹیم ،فیلڈنگ کوچ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا گیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کا پیغام بھی پہنچا دیا ہے۔ فیلڈنگ کوچ کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ نجی مصروفیات بتائی جاتی ہے۔

ذرائع نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ  پی سی بی نے اسٹیو رکسن کو منانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں اوربورڈ حکام کو امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنا کانٹریکٹ مکمل کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے اسٹیو رکسن کا معاہدہ 2019 تک کا ہے۔ اس دوران انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کی کوچنگ کرنی ہے۔

64 سالہ فیلڈنگ کوچ 2016 سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔ اسٹیو رکسن کی کوچنگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے بہت سی فتوحات حاصل کی ہیں۔

پاکستان کو ملنے والی فتوحات میں چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی فتح سب سے زیادہ نمایاں اور قابل ذکر ہے۔


متعلقہ خبریں