کیا آپ اس سوئمنگ پول میں نہانا چاہتے ہیں ؟


نیوزی لینڈ میں چٹانوں میں چھپے سوئمنگ پول کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ میں فوٹوگرافر نے اپنے ڈرون کے ذریعے قدرتی حسن سے مالا مال سوئمنگ پول کی تصاویر لیں۔

تصاویر دیکھنے کے بعد وہاں کے مقامی لوگ حیران رہ گئے کہ اتنا خوبصورت تالاب ان کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔

مارک یلاوچ نامی فوٹوگرام نے اپنے 9 سالہ بیٹے میٹو کی تالاب میں تیرتے ہوئے تصویر کو ہیبسکوسٹ کے ایک کمیونٹی پیج پر شیئر کیا۔

فوٹوگرافر نے مقامی لوگوں سے پوچھا کہ بتائیں یہ کون سی جگہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر کے پوچھنے پر مقامی لوگوں نے اپنے اندازے لگانے شروع کر دیئے مگر کوئی بھی تصویر میں موجود جگہ کو پہچان نہیں سکا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ان خوبصورت تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے یلاوچ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دس سالوں سے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہا ہے اور اس کی مدد سے وہ کئی خوبصورت مقامات کی تصاویر بھی لے چکا ہے۔


متعلقہ خبریں