لانگ مارچ ایک دن کا نہیں کئی دن ٹھہرنا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار کھڑے ہوں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے امیدوار سامنے لا رہی ہے جو پارٹی کے لوگوں کو ہی پسند نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی  کو خدشہ ہے کہ ان پارٹی ہی ان کو ووٹ نہیں دے گی۔ رشوت دینے، لینے اور ویڈیو بنانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ یہ ساری گندھ اور غلاظت ان کی اپنی پارٹی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہے بلکہ کئی دن ٹھہرنا پڑے گا۔ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاریاں سیاسی میدان کا حصہ ہیں۔ گرفتار یوں سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ کوئی ہم سے خرید و فروخت کی بات ہی نہیں کرسکتا۔ آصف زرداری سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کیے جانے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اختلاف کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماری پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعترض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک مہرہ ہے اور اس کو اپوزیشن کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں