سینیٹ انتخابات: ن لیگ نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام بدل دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ (ایوان بالا) انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹ انتخابات: پی پی نے اپنے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرلیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب سے پارٹی کے پانچ رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق جنرل نشستوں پر پرویز رشید، مشاہد اللہ خان اور پروفیسر ساجد میر پارٹی کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پراعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

سینیٹ انتخابات: پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی مقامی تنظیم سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں