ڈریپ: چینی ویکسین کینسائنو کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت

کورونا وائرس: امریکہ نے 16 ممالک کو خطرناک قرار دے دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین کی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین کین سائنو کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

چین: ایک خوراک والی ویکسین، میکسیکو نے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

ہم نیوز کے مطابق بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کورونا ویکسین کین سائنو بائیو ان افراد کو بھی لگائی جا سکے گی جن کی عمریں 60 سال یا اس سے بھی زائد ہیں۔

کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت متعدد دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔ چینی ویکسین کین سائنو کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔

حکومت نے نجی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیدیا

چینی ویکسین کے متعلق یہ اطلاعات پہلے بھی آئی ہیں کہ پاکستان میں اس کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں