کراچی: شہری بھاری رقم نکالنے سے قبل بتائیں، پولیس تحفظ فراہم کریگی


کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں اور لٹیروں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس نے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔

سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے صنعتی زون میں متعارف کرائی جانے والی نئی سروس کے تحت شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بینکوں سے بھاری رقوم نکالنے سے قبل پولیس کو اطلاع دیں تو انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

کراچی کے صنعتی زون میں چھوٹی بڑی چار ہزار 500 سے زائد فیکٹریاں، 60 سے زائد بینکس اور 25 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کی یکم سے دس تاریخ کے درمیانی عرصے میں رقوم چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا تھا جس کو پیش نظر رکھ کرنئی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

ہم نیوز کو متعلقہ پولیس حکام نے متعارف کرائی جانے والی نئی سروس کی بابت بتایا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو بینک سے بھاری رقم نکالنی ہے تو وہ فون کال پہ اطلاع دے جس کے بعد چار سے پانچ منٹ کے اندر پولیس نفری بتائے گئے مقام پہ پہنچ کر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق نئی سروس کے لیے ابتدائی طور پر 60 پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری مختص کی گئی ہے اور تین موبائلیں و موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق شہریوں کو نئی سروس سے آگاہی دلانے کے لیے بینکوں کی برانچز سمیت صنعتی علاقے کے مختلف مقامات پر بینرز و پمفلٹس آویزاں کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں