اسلام آباد، لاہور پشاور، آزاد کشمیر اور دہلی سمیت گرد و نواح میں زلزلہ

earthquake

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، چمن، آزاد کشمیر اور دہلی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

فلپائن میں 7.0 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک آتے رہے جس کی وجہ سے بلند و بالا عمارات کو باقاعدہ ہلتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق لوگ گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلہ پیما مرکز میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔

چلی: 6.0 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مظفرآباد، مری، گلیات، چمن ، ہری پور، ایبٹ آباد، سرگودھا، ملتان، شیخوپورہ، فیصل آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، سوات، دیر، میرانشاہ اور بنوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے ننکانہ صاحب، پتوکی، میانوالی، باجوڑ، کرک، سیالکوٹ، گجرات، کھاریاں، سرائےعالمگیر، جھنگ، ساہیوال، پاکپتن، عارف والا، چشتیاں، چیچہ وطنی، پھول نگر، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور اور ضلع خیبر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی زلزلے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی بھی صوبے سے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان این ڈی ایم اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد تمام صوبائی اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صوبوں سے اس ضمن میں معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں24 افراد جاں بحق ،800 زخمی

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو اس حوالے سے آگاہ بھی کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں