ایلون مسک نے کار اڑانے کی ٹھان لی

ایلون مسک نے کار اڑانے کی اٹھان لی

فوٹو: فائل


ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کار کو جیٹ لگا کر اڑانے کی ٹھان لی ہے۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے وہ اپنی سپر کار میں راکٹ ٹیکنالوجی لگانے جا رہے ہیں جس سے کار ہوا میں تین فٹ تک اڑ سکے گی۔

ٹیسلا کے بانی ایلون کا کہنا ہے کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے دوران کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن مین کی کار آپ بھی چلاسکتے ہیں

ٹیسلا نے ابتدائی طور پر 2017 میں متاثرکن خصوصیات والی کار متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ان خصوصیات میں 0-60 میل فی گھنٹہ صرف 1.9 سیکنڈز میں چلنے کی رفتار اور 620 میل کی بیٹری شامل تھے۔

الیکٹرک کار میں یہ خصوصیات ہونا بہت متاثرکن ہے تاہم اس وقت بھی جیٹ لگانے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی ، مسک نے پہلے ہی کہا تھا کہ سپرکار ایک ‘اسپیس ایکس پیکیج’ پیش کرے گا جس میں کار کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لئے ٹھنڈی ہوا کے تھروسٹرز شامل کیے جائیں گے۔

قبل ازیں ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیسڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹیسلا کے سابق انجینئر پیٹر رالنسن کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز

پیٹر رالنسن نے کہا کہ یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہو گی جو رواں سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ یہ الیکٹرک کار ایک بار چارجنگ س 517 میل یعنی 832 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔


متعلقہ خبریں