کلاسک ایکشن فیس آف 2

’فیس آف‘ کے سیکوئل کا اعلان

فوٹو: فائل


1997 کی بلاک بسٹر فلم ‘فیس آف‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’فیس آف نے 1997 میں 39 ارب روپے کا بزنس کیا تھا اور سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں گیارہویں نمبر پر ہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار

’فیس آف‘ کے مرکزی کرداروں میں جان ٹریولٹا اور نکولس کیج شامل تھے۔ فلم میں دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں مگر ان کے چہرے آپس میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اب 24 برس بعد اس کامیڈی اور ایکشن فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ہدایت کار ایڈم ونگرڈ ’فیس آف‘ کا سیکوئل بنائیں گے تاہم جان ٹریولٹا اور نکولس کیج کو فلم کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فیس آف کے سیکوئل کے بارے میں ایک رائے یہ بھی ظاہر کی گئی کہ اس فلم کا سیکوئل نہیں بلکہ فلم کو دوبارہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرہ آفاق ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ ہرجانے کا مقدمہ ہار گئے

ہدایت کار ایڈم ونگرڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے پیغام دیا کہ ’میں فیس آف‘ کو دوبارہ بنانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ ایک مکمل اور بہترین کامیڈی اور ایکشن فلم ہے۔ ہم اس کا سیکوئل بنا رہے ہیں‘ ۔


متعلقہ خبریں