ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا

ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا

ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز جو کہ اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں کی فلم ’مشن امپاسبل7‘ کورونا وائرس میں پھنس گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ کینسل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز نے کورونا سے لڑنے کیلئے روبوٹس ہائر کر لیے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں فلم کی شوٹنگ کو کینسل کرتے ہوئے مشن امپاسبل 7 کی کاسٹ اور کریو کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کا پروڈکشن اسٹاف جو کہ شوٹنگ کے ساتویں اسپیل میں کام کرنے میں مصروف تھا کو یو اے ای میں ہوٹل میں 10 روز کے لیے قرنطینہ ہونے کے قانون کو لاگو ہونے سے پہلے برطانیہ واپس جانے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پیر سے ، 33 ‘ریڈ لسٹ’ ممالک سے برطانیہ جانے والے افراد کو ، اپنے ہوٹل میں قیام کے لئے £ 1،750 کی فیس ادا کرنا پڑے گی ، جس کے نتیجے میں فلم کے عملے کی طرف سے ’سوال‘ اٹھایا گیا تھا کہ ایسے میں انہیں اپنے اہلخانہ سے ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر رساں ادارے ’دی سن‘ کے مطابق عملے کے تحفظات کو دور کنے کے لیے اسٹوڈیو ایگزیکٹوز کو نجی جیٹ کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ عملہ وطن واپس جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے نیا ریکارڈ بنا لیا

کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے  جب کہ ٹام کروز کی جانب سے عملے پر ایس او پیز کے حوالے سے سختی اور تلخ کلامی پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپاسیبل’ کی ساتویں فلم ہے اور اس فلم کو 19 نومبر 2021 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے تاہم کورونا کے باعث اسے وقت پر مکمل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں