بھارتی بلے باز کوہلی آؤٹ ہونے کے بعد ہکا بکا

بھارتی بلے باز کوہلی آؤٹ ہونے کے بعد ہکا بکا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ہکا بکا رہ گئے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ چنائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے معین علی کی بال پر بولڈ ہو گئے اور انہیں بغیر کسی رن کے ہی واپس پویلین لوٹنا پڑا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت کے دورے پر ہے جہاں چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کا آج آغاز ہوا  ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

انگلینڈ کی ٹیم نے چنائی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 227 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹیسٹ، 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں