افغانستان میں دھماکہ، پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

افغانستان میں دھماکہ، پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان  صوبے کنٹر میں دھماکے سے پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  دھماکہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب جلال آباد میں بھی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں  افغان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں اقوام متحدہ (یو این) کے امدادی مشن کے قافلے میں شامل افغان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بنی تھی تاہم یواین مشن کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کا اپنی ہی ایئر فورس کو ٹیکہ

اس سے قبل افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی تحصیل دولت آباد میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 5 شہریوں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں