تیندوے کی موجودگی کے باعث ٹریل 6 بند 

تیندوے کی موجودگی کے باعث ٹریل 6 بند 

فوٹو: فائل


اسلام آباد کا ٹریل 6 تیندوے کی موجودگی کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ 

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رینا خان نے ہم نیوز کو بتایا کہ ٹریل سکس پر مادہ تیندوے کی موجودگی کے باعث اسے ہفتہ اور اتوار کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: شہریوں کو تیندوں سے محتاط رہنے کی ہدایت

ٹریل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ٹریل پر تیندوے کی نقل و حرکت مسلسل جاری ہے اس لیے ویک اینڈ پر ٹریل کو بند کیا گیا۔ 

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئر پرسن رینا خان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ٹریل 6 پرجانے سے گریز کریں۔

گزشتہ روز اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوں سے محتاط رہنے اور ٹریل 4 اور 6 پر شام کے وقت نہ جانے کی ہدایت کی تھی۔

چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رینا سعید خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام ٹریلز کے اطراف میں 2 افراد کو دیکھا گیا۔ یہ افراد مادہ تیندوے کے حملے سے بمشکل بچ سکے۔

چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے بعد ٹریل 4 اور 6 پر جانے والے افراد کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے وقت مارگلہ نیشنل پارک میں جنگلی حیات گھومتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک تیندوے کا ڈر

خیال رہے کہ یکم فروری کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کی تھی۔

شہزادی نامی مادہ تیندوہ کو ٹریل 4 اور 6 کے درمیان 5 دنوں میں تین بار دیکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں