پروفیسر حفیظ کا رضوان پر تبصرہ سرفراز کو مرچیں لگ گئیں؟


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جانب سے محمد رضوان کو نمبر وکٹ کیپر کہنے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ثابت کرنا پڑے گا کہ رضوان ہی ہر فارمیٹ کا نمبر ون وکٹ کیپر بلے باز ہے۔

جس پر سرفراز احمد نے کہا کہ حفیظ جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا نمبر ون تھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ امتیاز احمد، وسیم باری راشد لطیف، کامران اکمل اور اب رضوان نمبر ون ہے، سب ملک کے لیے نمبر ون اور اتنے ہی قابل عزت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب رضوان کے ساتھ ہیں اس نے پاکستان کے لیے بہترین اننگز کھیلی ہیں،ہم کچھ نہیں چاہتے لیکن انٹرنیشنل کھلاڑی کو تو مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔


اس دوران کرکٹر محمد عامر نے بھی محمد حفیظ اور سرفراز احمد میں جاری گفتگو پر تبصرہ کیا۔

عامر نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ٹیم دو سال نمبر ون پوزیشن پر رہی۔

کورونا ٹیسٹ: سرفراز اور محمد عباس دوبارہ اسکواڈ میں شامل

عامر نے سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا کام ہے بولنا آپ بس انجوائے کریں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  کرکٹر محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے درمیان لفظی تکرار پر نوٹس لے لیا ہے۔

قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے دونوں کرکٹرز سے رابطہ کیا ہے اور انہیں  مزید بیان بازی سے روک دیا۔


متعلقہ خبریں