میں ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کی بنیاد پر معاملات دیکھے جاتے ہیں اور میں نے کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں متفقہ وزیر اعظم نامزد ہوا تھا اور حزب اختلاف نے بھی مجھے ووٹ دیا تھا۔ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر انتخاب لڑتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو آئین دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اعظم سواتی کی مرضی جو کہیں وہ پی ڈی ایم ترجمان نہیں ہیں اور مجھے معلوم نہیں میرا مخالف امیدوار کون ہے۔ مجھے رات کو کہا گیا کہ کاغذات جمع کرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئین کو بحال کیا تھا اور ہم آئین و قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر ادارے آئین میں رہتے ہوئے کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن تمام چیزیں پرانے پاکستان کے مطابق چاہتی ہے، شبلی فراز

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں جبکہ جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا ان کو ہمارے طرزو طریقہ کا علم ہے۔ آرڈیننس آیا تو بہت خدشات جنم لیں گے۔


متعلقہ خبریں