سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی نے امیدوار فائنل کر لیے



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے مزید ٹکٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب سے اعجاز چودھری، عون عباس بپی، بیرسٹرعلی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیمور اور سیف اللہ نیازی کو ٹکٹ دیے گئے۔ 

خیبر پختونخوا (کے پی) سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ ، فیصل سلیم اور نجی اللہ خٹک کو پی ٹی آئی کی جانب سے  جنرل سیٹ پر ٹکٹس جاری کیے گئے۔

کے پی سے ٹیکنوکریٹ نشست پردوست محمد محسود اور ہمایوں مہمند جب کہ خواتین کی نشست پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فلک نازچترالی اور اقلیتی سیٹ پرگردیپ سنگھ امیدوارہوں گے۔ 

سندھ سےجنرل نشست پرفیصل واؤڈا اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔ بلوچستان سے عبدالقادر جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیداوار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو اسکینڈل: پی ٹی آئی سینیٹر، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

اسلام آباد سے جنرل نشست پرعبدالحفیظ  شیخ اور خواتین کی سیٹ پر فوزیہ ارشد کو ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ 


متعلقہ خبریں