پنجاب: سرکاری اسپتالوں کی لیبارٹریز میں زیادہ تر مشینری خراب ہونے کا انکشاف


پنجاب کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیواسپتالوں کی لیبارٹریز میں زیادہ تر مشینری خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ڈی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اکثر اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہی نہیں ہے، مریض پرائیوٹ لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔

مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں بلڈ بینک بغیر لائسنس کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات کو کولڈ چین کے ذریعے محفوظ کرنے کا نظام ناقص ہے، اسپتالوں میں نصب قیمتی مشینری والے بائیو میڈیکل آلات خراب پڑے ہیں۔

بجلی غائب، اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری مراکز صحت پر کتے کاٹنے کی ویکسین لگانے والا تجربہ کار اسٹاف نہیں۔

مراسلے میں بچوں کو پیدائش کے بعد پولیو اور ٹی بی سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹیکہ لگانے کی مہم مایوس کن قرار دی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ لیو میں بچوں کو ویکسی نیشن کے بغیر ہی ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں