پی ایس ایل کا ترانہ فیصل جاوید کو بھی پسند نہیں آیا


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کا ترانہ ’گروو میرا‘  تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو بھی متاثر نہ کر سکا۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نصیبو لال بہت بڑی گلوکارہ ہیں تاہم ان کی آواز میں گانے کا تھیم اچھا نہیں آیا اور نہ کرکٹ کا جو ایک احسساس ہوتا ہے وہ بھی محسوس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جو ملک کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اسپورٹس پر بننے والے گانوں میں جوش و جذبہ ہوتا ہے۔ نجم شیراز اور علی ظفر کھیلوں سے متعلق بہت کمال کے گانے بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے گانے میں زبان اپنی ہونی چاہئے کیونکہ کہ اس سے ہم اپنی ثقافت کو صحیح معنوں میں اجاگر کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس ضمن میں بہتر کام کر سکتا تھا۔

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا گانا سنا، جو چاہ رہے تھے اس لیول پر نہیں تھا۔

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ اگر پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوتے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ گانا ٹھیک تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نصیبو لعل ہمارا قیمتی لعل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آواز کو نگینہ بنا کر قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ گانا مزید بہتر ہوسکتا تھا۔

نصیبو لال کا پی ایس ایل میں چھکا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا گانا اس سے کہیں بہتر ہونا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں