لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد

لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد

لیموں صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس کے بے حد فوائد ہیں۔ لیموں مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور اس کے رس اور چھلکوں میں طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لیموں کے کون کونسے بے شمار فوائد  ہیں.

 نظام ہاضمہ بہتر بنانا

لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیزاب پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کو ہضم کرنے کے عمل کو سست کرتا ہے جس سے شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔

گردے کی صفائی

لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں ایسٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے تاہم لیموں پانی میں چینی کا اضافہ آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 قوت مدافعت میں اضافہ

لیموں پانی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے اور جلد بڑھاپے کے خلاف مقوی دوا کے مترادف ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے اور انسانی جسم میں مدافعت کے نظام کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: ادرک کے 11 حیرت انگیز طبی فوائد

چہرے کی حفاظت

زیتون کا تیل اور لیموں کے رس کے 3 بڑے چمچے اور دو چمچے شہد لے کر ان میں آدھا کپ شکر ملا دیں۔ اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کی جلد صاف اور تروتازہ ہوجائے گی جبکہ چہرے پر سے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

دل کی بیماریوں سے نجات

لیموں میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے اور ایک لیموں سے تقریبا 31 ملی گرام وٹامن سی ہمارے جسم کو ملتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن سی سے بھرپور سبزیاں اور پھل کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں