یمن کے حوثیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا


امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے یمن کے حوثیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ٹونی بلینکن کی طرف سے جاری بیان میں حوثی تنظیم انصاراللہ کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یمن میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے: جوبائیڈن

انہوں نے کہا ہے کہ حوثیوں کے تین قائدین خصوصا عبدالملک الحوثی، عبدالخالق بدر الدین اور عبداللہ الحکیم پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکہ حوثیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا اور پابندیوں کے اضافی اہداف پر غوروخوض کرے گا-

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خصوصا بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور سعودی عرب پر میزائل حملوں کے ذمہ داران پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے گا۔


متعلقہ خبریں