’پارری‘ گرل سامنے آ گئی


سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو کی  ’پارری گرل ‘ سامنے آ گئی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے  پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ  یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری  ہو رہی ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اب تک اس وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ پارری گرل کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کا نام دنانیر ہے۔

ویڈیو سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کوئی پلان کر کے نہیں بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی گھومنے کے بعد جب ایک مقام پر کھانا کھانے کے لیے رکی تو اس وقت اچانک سے موبائل نکال کر میں نے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو محض انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ بتاؤں تو جب میں ویڈیو اپ لوڈ کر رہی تھی، اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں