پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز

petrol

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری


متعلقہ خبریں