اب قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں بات ہوگی، مریم نواز


ڈسکہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وعدے کیے گئے 50 لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک کمرہ بھی نہیں ملا اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریوں میں سے کسی کو نوکری ملی۔

پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات ایک الیکشن نہیں جنگ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ عمران خان کرکٹ کھیلو، یہ تمہارے بس کی بات نہیں ہے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری جنگ تمہارے ساتھ نہیں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔ نوازشریف نے ووٹ چوروں کیخلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام سے خود پوچھتے تھے کہ مہنگائی تو نہیں ہے۔ عمران خان کہتے ہیں عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں۔ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔ نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔ نوازشریف نے 70سال کی عمر میں 2 بار بے گناہ جیل کاٹی۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں۔ مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے بعد پنجاب لاوارث ہوگیا۔ آج پنجاب رورو کر نہ صرف نواز شریف کو یاد کرتا ہے بلکہ وارث شاہ کو یاد کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے پاکستان سے روزگار، روٹی چھین لی گئی اور پنجاب سے شہباز شریف چھین لیا گیا۔ عمران خان اکیلا نہیں،اس کے آگے آٹا چور اور پیچھے بجلی چور ہیں۔ عمران خان کے دائیں گیس چور،بائیں چینی چور، نیچے ساری اے ٹی ایم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کیا ڈسکہ میں ایک بھی نئی سڑک بنی؟ پی ٹی آئی نے 6 سال میں ایک بی آرٹی بنائی جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔ حکومت نے پورے پاکستان روزگار اور روٹی چھین لی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو تسلیم نہیں کرتی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری واقعے پر عمران خان نے کہا میں بلیک میل نہیں ہوتا، امن تباہ ہونے پر کراچی بھی نوازشریف کو یاد کرکے رو رہا ہے، مریم نواز۔ نوازشریف نےملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا۔ آج سی پیک بند ہوگیا، سرمایہ کاری بند ہوگئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب تمہارے ایم پی ایز کھسک رہے ہیں تو شوآف ہینڈ یاد آگیا۔ شو آف ہینڈ پر اپوزیشن تمہارا ساتھ نہیں دے گی۔ کہتے ہیں خفیہ ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن ہی روئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کیساتھ بات نہیں کریں گے۔ اب سیٹوں، قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں جاکر بات ہوگی۔ 26 مارچ کولانگ مارچ کےلیے نکلیں گے۔ لانگ مارچ آخری چانس ہے۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ  70 کروڑ میں سینیٹ کی ایک،ایک سیٹ کا سودا ہو رہا ہے۔ ویڈیو بنانے،ریلیز کرنے اور پیسےدینے والے بھی خود ہیں۔ کہتے ہیں کہ اپوزیشن شو آف ہینڈ میں ساتھ نہیں دے رہی۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کس نے ووٹ چوری کیے تھے؟

انہوں کہا کہ نااہل کونہ نکالا تو سستی اشیا خواب بن جائیں گی۔ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے۔ خواجہ آصف کو نوازشریف سے وفاداری کی  سزا مل رہی ہے۔ خواجہ آصف نے تکلیف برداشت کی لیکن نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں