ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ: بھارتی کوہ پیما جوڑے پر پابندی

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ: بھارتی کوہ پیما جوڑے پر پابندی

نیپال نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعویٰ کرنے والے دو بھارتی کوہ پیماؤں پر چھ سال کے لیے پابندی لگائی ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق فوٹو شاپ تصاویر کے ذریعے بھارتی کوہ پیما نریندر سنگھ یادو اور سیما رانی گوسوامی نے دعوی کیا تھا کہ سال 2016 میں انہوں نے ماونٹ ایورسٹ سر کرلی تھی۔ بھارتی کوہ پیما جوڑے کی چوٹی سر کرنے کی سند بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال نے بھارتی کوہ پیما جوڑے کے ساتھ ان کے ٹیم لیڈر پر بھی کوہ پیمائی پر چھ سال کے لیے پابندی لگادی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج: ایسا دعویٰ کردیا جسے بھارتی بھی ماننے پر آمادہ نہیں

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی کوہ پیما جوڑے نے کبھی بھی بلند ترین چوٹی سر نہیں کی ہے اور اس سے متعلق انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔

میڈیا روپڑتس کے مطابق بھارت نے بھی ان دونوں کو ملک کا اعلی ترین ایڈونچر اسپورٹس ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے  ڈی ڈبلیو کے مطابق گزشتہ سال جب بھارتی وزارت اسپورٹس نے نریندر سنگھ یادو کو ملک میں ایڈونچر اسپورٹس کے اعلی ترین تینزنگ نورگے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تو بھارتی کوہ پیماوں میں سخت ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق نیپال کی وزارت سیاحت کی ترجمان تارا ناتھ ادھیکاری نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی تحقیقات اور دوسرے کوہ پیماؤں سے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں ‘کبھی بھی اس چوٹی پر نہیں پہنچے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھارتی کوہ پیما اپنی کامیابی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے حتی کہ وہ قابل اعتماد تصاویر بھی پیش کرنے میں نا کام رہے۔


متعلقہ خبریں