ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے

فائل فوٹو


ڈیمو کریٹس کو کامیابی نہ مل سکی اور امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کومواخذے کے الزام سے بری کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو معاف کرنے سے انکار کر دیا

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار نہ دیا جا سکا۔ 57 ارکان نے  ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں جبکہ 43 نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

سات ری پبلکن ارکان نے بھی ٹرمپ کو سزا سنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 67 ووٹ درکار تھے۔ 

ڈیموکریٹس ٹرمپ مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ڈیمو کریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر کی اپنی ہی پارٹی کے ارکان بھی ان کے خلاف ہو گئے ہیں۔ مواخذے کی تحریک میں سات ری پبلکن ارکان نے  ٹرمپ کو سزا سنانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

سزا سے بچنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنانا افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی لگادی

سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں قانونی ٹیم، تمام سینیٹرز اور ارکان کانگریس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئین و قانون کے لیے فخر کے ساتھ کھڑا ہونے والوں کا مشکور ہوں۔ 


متعلقہ خبریں