سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری 

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دوسری جماعتوں کے اراکین خرید کر ہی سینیٹ انتخابات میں سندھ سے 10 نشستیں جیت سکتی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہہ رہے  کہ سندھ سے10نشستیں جیتیں گے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔

فواد چودھری نے تحریر کیا کہ یہی وہ روایات ہیں جن کو جاری رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا فواد چودھری سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنائے۔


متعلقہ خبریں