مسلسل چھٹی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

حکومت نے  ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بارعوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ 

پیٹرول کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، حتمی فیصلہ آج وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 سے ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔  ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ 

پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائے گی۔  ڈیزل 116 روپے 7پیسے سے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں