چین میں فیوچر سٹی بنانے کی تیاریاں


چینی شہر چینگ ڈو میں 4 اعشاریہ 6 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر نئے شہر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینگ ڈو فیوچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نامی شہر میں متعدد یونیورسٹیاں، لیبارٹریریز اور دفاتر بنائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے مختلف ڈیجیٹل خاکوں میں ایجوکیشنل پارک کی چھتوں پر سبزہ دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت متعدد نئے شہروں کی تعمیر کی جارہی ہے۔

حکومت کے تخمینے کے مطابق 2035 تک شہروں میں آبادی کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں