کرکٹ میں ایکسٹراز کا نیا ورلڈ ریکارڈ


انگلینڈ نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

کرک انفو کے مطابق چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے گیند بازوں نے بھارت کے خلاف 95 اوورز کروائے اور ایک بھی ایکسٹرا رن نہیں دیا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں سلامی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس نے 1955 میں پاکستان کے خلاف 187 اوورز میں 328 رنز دیئے جس میں کوئی ایسکٹرا رن شامل نہیں تھا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ نے 1931 اور 1960 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 130 اور 94 اوورز کروا کے بالترتب 252 اور 247 رنز دیئے جس میں کوئی ایکسٹرا شامل نہیں تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں