حکومت کا اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر


وفاقی حکومت نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے ہر ہفتے شجرکاری کی بڑی تقریب منعقد کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔ صوبوں میں شجرکاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ  پودے پہلے ہی لگا چکی ہے،جب کہ 35 کروڑ پودے رواں سال فروری سے اگست تک شجر کاری مہم میں لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے، مینگروز زہریلی آب وہوا جزب کر کے سمندری آلودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آب وہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت موسمیاتی تبدیلی صوبائی حکومت کو آگاہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں