ریشم عمران اشرف کی اداکاری کی معترف

ریشم عمران اشرف کی اداکاری کی معترف

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم بھی ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولا کا کردار ادا کر کے اپنی منفرد پہچان بنانے والے اداکار عمران اشرف کی اداکاری کی معترف ہو گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار عمران اشرف جو ان دنوں ہم ٹی وی کی پیشکش ’رقصِ بسمل‘ میں موسیٰ کا کردار ادا کرکے خوب داد سمیٹ رہے ہیں کی اداکاری کے گُن اداکارہ ریشم بھی گا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ’رقص بسمل‘ کی کہانی

ریشم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بیک گراؤنڈ میں ’رقصِ بسمل‘ کا آفیشل سانگ لگا ہے جس کے ساتھ ریشم بھی یہی گانا گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں ریشم کے ساتھ ’رقصِ بسمل‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے عمران اشرف بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

اداکارہ ریشم ویڈیو میں عمران اشرف کو متوجہ کرکے کہتی ہیں کہ ’خدا کی قسم بہت اچھا کام کیا ہے، میں موسیٰ کی فین ہو گئی ہوں‘۔ جواباً عمران اشرف متشکر انداز میں سر ہلاتے ہیں اور ریشم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

ویڈیو کے ساتھ ریشم نے تحریر کیا ہے کہ ’برسوں بعد کسی کی ایکٹنگ نے سمجھایا کہ کردار کو اوڑھ کے اس میں کیسے جیا جاتا ہے، عمران اشرف زندہ باد‘۔

خیال رہے کہ ہم ٹی وی پر عمران اشرف کا ڈرامہ ’رقص بسمل‘ آن ایئر ہو رہا ہے جسے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ ڈرامے میں عمران کی اداکاری اور ان کے چہرے کے تاثرات کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھولا‘ کے کردار نے انڈسٹری میں پہچان دی، عمران اشرف

’رقص بسمل‘ میں عمران اشرف نے ایک مذہبی گھرانے کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جسے ایک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں