’پارری گرل‘ کی ایک اور ویڈیو وائرل


یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری (پارری)  پارٹی ہو رہی ہے کی مقبول ویڈیو بنانے والی دانا نیر ’پارری گرل‘ کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ 

دانا نیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں وہ ایک بھارتی موسیقار کی جانب سے پارری ہو رہی ہے پر بنائے گئے گانے پر اپنی سہیلیوں کی ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

’پارری‘ گرل سامنے آ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے  پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری  ہو رہی ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اب تک اس وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ پارری گرل کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کا نام دنانیر ہے۔

ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ ویڈیو کوئی پلان کر کے نہیں بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی گھومنے کے بعد جب ایک مقام پر کھانا کھانے کے لیے رکی تو اس وقت اچانک سے موبائل نکال کر میں نے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو محض انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ بتاؤں تو جب میں ویڈیو اپ لوڈ کر رہی تھی، اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں