سینیٹ انتخابات: زیر حراست ارکانِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے  چار زیر حراست ارکانِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی ہے۔

اس وقت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خواجہ آصف ، خورشید شاہ اور علی وزیر  نیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں۔

سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری 

ذرائع اپویشن لیڈر آفس کے مطابق چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اسپیکر کو درخواست کر دی گئی ہے۔

زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے زیر حراست اراکین کو دو مارچ کی شام تک اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں