افغانستان میں طالبان نے ایک اور ضلع پر قبضہ کر لیا

افغانستان: 2018 میں شہریوں کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں، اقوام متحدہ

کابل: طالبان نے افغانستان میں اپنے قدم مضبوط کرتے ہوئے صوبہ بدخشاں میں ایک اورضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔

صوبائی کونسل کے رکن ناجی ناظری کا کہنا ہے کہ طالبان نے جمعرات کو صوبہ بدخشاں میں واقع ضلع کوہستان پر اچانک حملہ کر کے قبضہ کر لیا ہے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلع کوہستان صوبہ بدخشاں کا تیسرا ضلع ہے جوطالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔  یہ ضلع صوبہ درخشاں کے دارالحکومت کو جانے والے ایک اہم راستہ پر واقع ہے۔

صوبہ بلخ میں فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائے کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس حملے کا جواب دینے کے لیے فوج کی تازہ کمک فیض آباد پہنچ گئی ہے لیکن اس علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ابھی تک کارروائی کا حکم نہیں دیا گیا۔

اپریل میں طالبان نے اپنی موسم بہارکی سالانہ جنگی مہم الخندق شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مہم کے آغاز سے ہی طالبان افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل حملے کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں