سینیٹ انتخابات: ملک بھر سے 100 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) انتخابات کے لیے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سینیٹ انتخابات کے لیے 100 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: زیر حراست ارکانِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں 17 ، سندھ میں 22 اور خیبرپختونخوا میں 30 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں 25 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواران کل شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری 

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی ابتدائی فہرست 16 فروری کو جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں