پاک بحریہ کی فوجی مشقیں امن 21 : 40 سے زائد ممالک کی شرکت

پاک بحریہ کی فوجی مشقیں امن 21 : 40 سے زائد ممالک کی شرکت

اسلام آباد: پاک بحریہ کی فوجی مشقیں امن 21 میں 40 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی امن مشقیں جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی کا مظاہرہ ہوا۔ امن مشقوں کی سیریز کی یہ ساتویں مشقیں ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

ہم نیوز نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امن مشقیں گیارہ سے 16 فروری تک جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں