سیریز جیتنا ضروری تھا، نئے لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دی: مصباح الحق

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سیریز جیتنا بہت ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی۔

تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد کہا کہ ہوم سیریز میں جیت سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔

مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میں کافی کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو پہلے دو ٹی20 میچز میں آرام دیا گیا تھا۔

زاہد محمود کے شاندار ڈیبیو پر آئی سی سی کی تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آصف علی کی ون ڈے کپ اور ٹی 20 میں اچھی پرفارمنس تھی۔ انہوں نے کہا کہ زاہد محمود کا ڈیبیو بہت زبردست رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ہم لوگ بڑا اسکور نہیں بنا سکے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ سے پہلے 20 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ، عماد اور شاداب نہیں تھے لیکن پھر بھی ہم سیریز جیتے ہیں۔

رضوان کی دوران میچ نماز کی ادائیگی، تصویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز جنوبی افریقہ سے جیتنے کے ساتھ ہی 100 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ آئی سی سی نے اس کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں