کراچی: فائر بریگیڈ کو 24 سال انتظار کے بعد جدید فائر ٹینڈرز مل گئے

کراچی: فائر بریگیڈ کو 24 سال انتظار کے بعد جدید فائر ٹینڈرز مل گئے

کراچی: شہر قائد کے محکمہ فائر بریگیڈ کو 24 سال کے طویل وقفے کے بعد جدید ترین فائر ٹینڈرز مل گئے ہیں۔

وفاق کی جانب سے 50فائرٹینڈرز کراچی کے حوالے

ہم نیوز کے مطابق چین میں تیار کردہ فائر ٹینڈرز کراچی میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوں گے۔

ڈیزل کو بطور ایندھن استعمال کرنے والے فائر ٹینڈر میں 6 ہزار 4 سو لیٹر پانی اور 2 ہزار لیٹر فوم رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

فائر ٹینڈر کا ڈرائیونگ کیبن دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے اگلے والے حصے میں ڈرائیور اور لیڈر جب کہ عقبی حصے میں چار فائر فائڑرز کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

کراچی: محکمہ فائر بریگیڈ کیلئے جدید آلات کی خریداری، فنڈز جاری

ہم نیوز کے مطابق ہائیڈرولک بریک اور ریڈیل ٹائر سے مزین فائر ٹینڈر میں ایک وقت میں 200 لیٹر ڈیزل بھرا جا سکتا ہے۔

چینی ساختہ فائر ٹینڈر کے دائیں اور بائیں سمت سے پانی کے اخراج کے لئے دو دو نوزل موجود ہیں جب کہ باؤزر میں موجود پانی کو ٹینڈر میں منتقل کرنے کے لئے 400 ہارس پاور کا طاقتور پمپ بھی دیا گیا ہے۔

کراچی میں آتشزدگی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

فائر ٹینڈر کے پچھلے حصہ میں پمپ پریشر کو آپریٹ کرنے کے لیے جدید ترین سسٹم نصب ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے ٹینڈر کی چھت پر لگی واٹر گن کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے جو با آسانی 100 میٹر کی بلندی تک پانی پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں