متحدہ عرب امارات: خلائی مشن ہوپ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی

متحدہ عرب امارات: خلائی مشن ہوپ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ کے مدار میں بھیجے جانے والے خلائی مشن ہوپ نے پہلی تصویر بھیج دی ہے۔

یو اے ای: ہوپ مشن مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلائی مشن ہوپ نے اس وقت تصویرلی جب وہ مریخ کے مدار میں داخل ہو رہا تھا۔

خبر رساں ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی قومی اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تصویر مریخ کی سطح سے 24 ہزار 700 کلومیٹر بلندی سے لی گئی ہے۔

چین کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے یہ تصویر سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پہ شیئر کی ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے اس ضمن میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب تاریخ میں پہلے خلائی تحقیقی مشن کی مریخ کی پہلی تصویر۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوپ جسے عربی میں الامل کہا جاتا ہے کم از کم ایک مریخی سال یعنی 687 دن تک اس سرخ سیارے کے مدار میں گردش کرے گا۔

دبئی: خلائی مشن کی کامیابی، پاسپورٹس پر سرخ مہر

متحدہ عرب امارات کا یہ خلائی مشن ہوپ چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں