امریکہ میں جمہوریت نازک ہے، چوکنا رہنا ہوگا: صدر جوبائیڈن

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ میں جمہوریت ابھی تک نازک ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا ہے۔

امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا:ٹرمپ کابینہ کے6عہدیدار مستعفی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مظاہرین کو بغاوت پر اکسانے کے الزام سے بری کیے جانے کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ کانگریس پر حملوں سے واضح ہو گیا ہے کہ جمہوریت نازک ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی سے بری کیے جانے کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سینیٹ میں ہونے والے حتمی ووٹ نے ٹرمپ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا یافتہ نہیں قرار دیا لیکن الزامات کے متن پر کوئی تنازع نہیں ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں سات ریبپلکن سینٹرز سمیت 57 سینیٹرز نے انھیں سزا دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کہ 43 سینیٹرز نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔

قواعد و ضوابط کے تحت امریکی صدر کے مواخذے کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ درکار تھے جو پورے نہیں ہو سکے۔

امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا،4افرادہلاک، بم برآمد

صدر جوبائیڈن کے مطابق امریکی تاریخ کے اس افسوسناک باب نے ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ جمہوریت نازک ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا بھی رہنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا جس میں چارافراد ہلاک اور 52 گرفتار ہوئے تھے۔

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس الزام پر ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کرنے کی کوشش ہو ئی تھی جو ناکامی سے دوچار ہو گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ مواخذے کی کارروائی میں الزامات سے بری ہوئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹس کو امید تھی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے اس طرح روک سکیں گے۔

امریکی پارلیمنٹ کے اندر کیا کچھ ہوا؟

سابق صدر ٹرمپ کی ری پبلیکن جماعت کے 7 سینیٹرز نے بھی ٹرمپ کو قصور وارقرار دینے کے حق میں ڈیمو کریٹس کا ساتھ دیا جو ان کی پارٹی کی طرف سے اب تک مواخذے کی کارروائی میں ڈالے گئے سب سے زیادہ ووٹ ہیں لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں