صدر جوبائیڈن گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس

صدر جوبائیڈن گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن گوانتا نا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی خواہش ہے کہ وہ یہ کام اپنا دور صدارت مکمل ہونے سے قبل کرلیں۔

پینٹاگون نے گوانتاناموبے کے قیدیوں کو ویکسین دینے کا عمل روک دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مبینہ دہشت گردوں کے لیے قائم گوانتنامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے بھی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ گوانتانا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ جو ٹیم اس وقت کام کررہی ہے اس میں غالب اکثریت سابق صدر بارک اوبامہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ خود جوبائیڈن بارک اوبامہ کے دور میں نائب صدر کے منصب پہ فائز تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی سے امریکی قید بند کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد اور ارادہ ہے کہ گوانتنامو بے کو بند کردیا جائے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کونسل کے ذریعے درپیش حالات کا جائزہ لےرہی ہے۔

 کسی شخص کو عدالت  میں پیش کیے بغیر تین ماہ سے زائد نظر بند نہیں رکھا جاسکتا،سپریم کورٹ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ گوانتاناموبے جیل کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گوانتاناموبے کو برے لوگوں سے بھر دیں گے۔


متعلقہ خبریں