پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد


وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 14.07 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین (مٹی کے تیل) کی قیمت میں 10.79 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔

گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں