مصر میں 5 ہزار سال پرانی فیکٹری کی باقیات دریافت


مصر میں پانچ ہزار سال پرانی فیکٹری کی باقیات دریافت کر لیں گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں تیار کردہ ہزاروں لیٹر مشروب انسانوں کی آخری رسومات میں استعمال کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری کی باقیات دارالحکومت قاہرہ سے تقریباﹰ ساڑھے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قدیم قبرستان سے دریافت ہوئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیکٹری کے آٹھ یونٹ ہیں ہر یونٹ کی لمبائی بیس میٹر جبکہ چوڑائی ڈھائی میٹر ہے۔

مصر میں سونے کی زبان والی ممی دریافت

یاد رہے چند روز قبل مصر میں سونے کی زبان والی 2 ہزار سال پرانی ممی برآمد کر لی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی چٹانوں کے درمیان بنی 16 قبریں ملی ہیں جس میں دو ہزار سال پرانی ایک ایسی ممی بھی ہے جس کی زبان سونے کی ہے۔

کھدائی کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ جب مذکورہ ممی کی زبان کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی زبان لگا دی گئی ہو گی تاکہ وہ مرنے کے بعد اپنے خدا سے بات کر سکے۔ جو مرنے کے بعد لوگوں سے بات کرے گا۔

ملنے والی ممیوں کی باقیات خراب ہو چکی ہیں تاہم کچھ ممیوں کے پتھر کے ماسک صحیح سلامت ہیں جن کی مدد سے ماہرین کو یہ جاننے میں مدد مل رہی ہے کہ ان کے چہرے کیسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 20 سال سے پارکنگ کا فراڈ

مذکورہ ٹیم کو کچھ عرصہ قبل کھدائی کے دوران سونے کے سکوں سے بنا کلیوپیٹرا ہشتم کے چہرے کا ماسک بھی ملا تھا۔


متعلقہ خبریں